نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہاہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان ‘تباہ کن’ انسانی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتیرش سکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا دیہات پر مبینہ حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور انھوں نے فوجی طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ میانمار میں قیامت خیز
انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، برمی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں لہٰذا فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکا جائے۔سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جتنا ممکن ہو امداد فراہم کریں تاکہ انسانی بحران سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش جانے والے مہاجرین کی تعداد 4لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔