اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی عدالت نے دلہن کے حق میں فیصلہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق بھارت کی عدالت نے ڈیزائنرکے خلاف لہنگا کیس میں دلہن کے حق میں فیصلہ سنا دیا، دلہن کو شادی کے روز مہنگے داموں تیارکیا گیا لہنگا 2 انچ چھوٹا ہونے پرشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر بھارت کی اس دلہن نے ڈیزائنرکے خلاف مقدمہ کر دیا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب پر دلہن کے جوڑے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے مگر بھارت میں دلہن کے ساتھ آنے والا یہ واقعہ بہت ہی حیران کن
ہے، بھارتی ڈیزائنر نے شادی والے دن دلہن کا لہنگا 2 انچ چھوٹا سلائی کر دیا جس پر دلہن کو آئے ہوئے مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دلہن کے بقول ڈیزائنر نے اس سے لہنگے کی قیمت 64 ہزار روپے وصول کی مگر اس ڈیزائنر نے اس میں بھی کمیشن لیا اور مجھے شادی والے دن مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر دلہن نے ڈیزائنر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، واضح رہے کہ بھارت کی یہ دلہن آٹھ سال بعد عدالت سے یہ کیس جیت گئی ہے۔