اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بینکوں سے سعودی عوام روزانہ دو ارب ریال سے زیادہ رقم نکال رہے ہیں تفصیلات کے مطابق سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ’’ساما‘‘ کا کہنا ہے کہ مقامی کھاتے دار روزانہ اے ٹی ایم کے ذریعے 2 ارب ریال سے زیادہ رقم نکال رہے ہیں۔ العربیہ نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ’’ساما‘‘ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں سعودی عرب
کی عوام ایک گھنٹے میں 85 ملین ریال نکال رہی ہے۔ اس طرح یومیہ نکالی جانے والی رقوم کی مالیت 2 ارب ریال بنتی ہے، ساما کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سات ماہ کے ہیں، دوسری طرف سعودی عرب کے بینکوں کے حکام نے کہا کہ 2017ء کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران 1.04ملین اے ٹی ایم کارڈز سعودی عوام کو جاری کیے گئے اس طرح جاری شدہ کارڈ کی مجموعی تعداد 27.6 ملین تک پہنچ چکی ہے۔