روس نے داعش کی مالی رقوم کی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی

13  ستمبر‬‮  2017

روم (آئی این پی )روس نے داعش کی مالی رقوم کی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ میں چیلنجوں اور نئے خطرات کے شعبے کے نائب سربراہ دیمیتری فیوکتستوف نے روم میں ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ داعش نے متوقع قریبی ہزیمت کے پیش نظر مالی رقوم کو اپنے زیر قبضہ علاقوں سے غیر ممالک بالخصوص یورپ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم ان

رقوم کو اپنے غیر فعال سیلوں کی فنڈنگ میں استعمال کرے گی تا کہ وہ خونی نوعیت کے حملے کر سکیں۔اسی ذریعے کے مطابق داعش تنظیم شام میں تیل کی تجارت میں درپیش خسارے کی تلافی کے واسطے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے لین دین کے علاوہ آثاریاتی نوادارات اور منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں کا سہارا لے رہی ہے۔یاد رہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق داعش تنظیم اپنے قبضے میں موجود تیل کے کنوں میں سے تقریبا 90% سے ہاتھ دھو چکی ہے۔مذکورہ روسی ذمے دار کے مطابق داعش نے فنڈنگ کے اضافی ذرائع کی تلاش کرتے ہوئے اپنے زیر قبضہ تمام اراضی پر سختی کے ساتھ اپنی کرنسی کو لاگو کر رکھا ہے۔ دیمیتری کا کہنا ہے کہ “درحقیقت تنظیم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس کے سونے کے دینار ، چاند کے درہم اور کانسی کے نوٹ ہی وہ واحد کرنسی ہیں جس میں تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں میں لین دین کی اجازت ہے۔داعش نے مقامی آبادی کو پابند کیا ہے کہ وہ شامی لیرا اور امریکی ڈالروں کو تنظیم کی کرنسی سے تبدیل کروائیں۔ یہ کرنسی تنظیم کے دفاتر میں سونے کی قیمت سے بھی زیادہ نرخوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔روسی ذمے دار نے انکشاف کیا کہ داعش اس طریقہ کار کے ذریعے فی دینار 180 ڈالر سے زیادہ کے نرخ پر 1 لاکھ دینار سے زیادہ فروخت کر چکی ہے۔ اس طرح اسے تقریبا 1.8 کروڑ ڈالر سے

زیادہ کی آمدنی ہوئی جو یقینا ہتھیاروں اور گولہ بارود خریدنے پر خرچ ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…