لندن(این این آئی)لندن میں فوجی سامان کی نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے ایک ہزار کمپنیاں اور ادارے شرکت کررہے ہیں ، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے نمائش کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسلحے کی نمائش میں 250بین الاقوامی و فود اور 34ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔دوسری جانب مظاہرین نے برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو ساڑھے3ارب پاو?نڈ مالیت کا اسلحہ دینے کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے سو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کااسلحہ یمن میں خانہ جنگی کو بڑھاوا دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ جنگ بندی پر زور دیا جائے۔ادھربرطانوی بحریہ کے سربراہ کا کہناتھاکہ مستقبل کے جنگی جہازوں مصنوعی ذہن کی مدد سے آپریٹ کریں گے، پراجیکٹ نیلسن کے تحت تین جنگی جہازوں کامصنوعی ذہن بنایا جائے گا تاکہ آپریشنز کے دوران جلد فیصلہ کیا جاسکے۔