پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دس لاکھ فلسطینی طلبہ کا آزادی کیلئے اقوام متحدہ کے نام خط

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی) دس لاکھ فلسطینی طلبہ نے خود مختار فلسطین کیلئے ایک مہم شروع کردی اور اقوام متحدہ کے نام خط بھجوادیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابقبتایا گیا ہے کہ آزادی فلسطین کیلیے 10 لاکھ فلسطینی طلبہ کی جانب سے تحریر کردہ ایک خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو ارسال کرنے کیلیے صدر محمود عباس کے سپرد کیا گیا ۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “وفا “کیمطابق ،

صدر عباس نے اس خط کو قبول کر لیا ہے۔ صدر عباس نے کہا کہ یہ خط ہماری عوام کی آزادی و خود مختاری کی خواہش کا علمبردار ہے ۔یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت تعلیم نے گزشتہ مہینے آزادی فلسطین کی کوششو ں کے تناظر میں اس مہم کے آغاز کی اجازت دی تھی ۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 20 ستمبر کو یکجا ہونے والے جنرل اسمبلی کے عام اجلاس میں منظوری کیلیے 16 قراردادیں تیار کی ہیں۔ سیکریٹری جنرل گوٹریس نے بھی فلسطینی وزیراعظم رامی ال حمد اللہ سے گزشتہ مہینے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ بھی دو ریاستی نظریئے کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہو جائے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی واپسی کے حق کی نا منظوری کے باعث 2014 سے

التوا کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…