جمعرات‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2024 

امن کاعالمی انعام پانے والی لیڈر سے ہمیں یہ توقع نہ تھی،ایمنیسٹی انٹرنیشنل

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیم نے میانمار کے وزیر خارجہ اور صدارتی امور کی نگراں آنگ سان سوچی کو سخت تنقید کا نشانہ بانتے ہوئے ان کی خاموشی کو مایوس کن قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں اداروں کے افسران نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام و روکنے کیلیے عالمی برادری

اپنا کردار ادا کرے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی انسداد انسانی بحران کی ڈائریکٹر ترانہ حسن نے بنگلہ دیش سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ برمی فوج نہتے عوام پر گولیاں بر سا رہی ہے جبکہ مسلم اکثریتی دیہاتوں کو جلانے کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے میں بھی فوج پیش پیش ہے ۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم کے ڈاریکٹر لوئس شاربونو نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان اس وقت جان بچانے کی خاطر میانمار سے نکل رہے ہیں کیونکہ حکومت نے اپنی فوج کو ان کے قتل کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ دونوں حکام نے نوبل امن انعام یافتہ برمی لیڈر سان سوچی پر تنقید کرتیہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں تک اپنے حقوق کی خاطر نظر بندی کی

سزا جھیل چکی ہیں مگر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ان کی خاموشی مایوس کن ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…