قاہرہ (این این آئی)مصر کی وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ قطر میں مقیم مصری نڑاد عالم دین یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست میں سے خارج کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا نام بدستور اس فہرست میں شامل ہے ۔ان کے خلاف انٹرنیشنل ریڈ الرٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ایک سکیورٹی ذریعے
کا کہنا ہے کہ مصر کا انٹرپول سے مسلسل رابطہ ہے اور اس کے ڈیٹا بیس میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ اس کو منسوخ کیا گیا ہے۔انٹرپول کی اس فہرست میں علامہ یوسف القرضاوی کے علاوہ اخوان المسلمون کے دوسرے لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ انھیں مصر کی بعض عدالتیں تشدد ، ہلاکتوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں سزائیں سنا چکی ہیں۔