کراکس (آئی این پی )کئی ماہ سے سیاسی تعطلی کے شکار جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مادورو نے گزشتہ شب کہا کہ ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے یہ مذاکرات پڑوسی ملک ڈومینیکن ری پبلک میں عنقریب ہوں گے۔ وینزویلا میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کو قریب لانے کے لیے ثالثی کا کردار سابق
ہسپانوی وزیر اعظم یوزے لوئیس روڈریگز ذپاراٹیرو اور ڈومینیکن ریپبلک کے وزیر خارجہ میگوئل وارگاس نے ادا کیا۔ وینزویلا میں اپریل سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جن کے رد عمل میں حکام کی
کارروائیوں میں 120 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔