بخارسٹ (آئی این پی) رومانیہ کے کوسٹ گارڈز نے بحیرہ اسود میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق رومانیہ کے کوسٹ گارڈز نے بحیرہ اسود میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ مہاجرین نے کشتی سے کوسٹ گارڈز کو پیغام ارسال کیا کہ وہ خطرے میں ہیں، جس پر متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے آج صبح کشتی کو کونسٹانٹا کے بندر
گاہی شہر تک پہنچایا۔ بچائے جانے والے تارکین وطن میں پچاس کے قریب بچے ہیں۔ مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے مہاجرین آج کل ترکی سے بحیرہ اسود کے راستے رومانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔