منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران ،لبنان میں میزائل تیارکرنے والا کارخارنہ قائم کررہاہے،روسی دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ(این این آئی)مشرق وسطی کے امور میں کام کرنے والے روس کے ایک اعلی اہل کار نے اسرائیل کو مطمئن کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران اور حزب اللہ نے شام میں حد سے زیادہ مداخلت کی تو ہم اْن کے پَر کاٹ دیں گے۔غیرملکی ٹی وی کو انٹرویومیں اہل کار نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے اندیشوں سے واقف ہیں۔ پیوتن اور نیتنیاہو کے درمیان آخری ملاقات میں ان امور کی وضاحت کر دی گئی تھی۔اسرائیلیوں کی جانب سے

پیوتن کو پیش کی جانے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایران طرطوس میں ایک بندرگاہ بنا رہا ہے اور لبنان میں میزائل تیار کرنے والے کارخانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔نیتنیاہو اور کوہین نے پیوتن کو آگاہ کر دیا کہ ایران کے طویل المیعاد منصوبوں میں روس شامل نہیں ہے اور ایران آپ لوگوں کو بھی وہاں سے نکالنے کی کوشش کرے گا۔روسی اعلی اہل کار نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو سراہا جس میں شام میں حمیمیم کے ہوائی اڈے سے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر تک ٹیلیفون لائن شامل ہے۔ یہ لائن دو برس قبل فعال کی گئی جس کے ذریعے جانبین کے اعلی افسران مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…