پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا نے اپنے میزائل پروگرام کو اور بھی زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پیر کے روز تازہ پابندیوں کے اعلان کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بدھ سلامتی کونسل کی اس سلسلے میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کی سخت مذمت کی اور کہا
کہ اس کا مقصد شمالی کوریائی عوام کا مکمل مالیاتی بائیکاٹ ہے۔ بیان کے مطابق اب پیونگ یانگ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو دگنی رفتار سے آگے بڑھائے گا۔