اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلئے بھیانک خواب سمجھے جانے والے انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی لندن میں جائیداد ضبط۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے 2015میں برطانوی حکومت کو ایک ڈوزئیر جمع کروایا تھا جس میںدائود ابراہیم کی لندن بھر میں موجود جائیداد کی ایک فہرست بھی شامل تھی۔ دائود ابراہیم کی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے داؤد ابراہیم کا نام برطانیہ کی تازہ ترین محکمہ خزانہ کی مالی
پابندیوں کی فہرست میں ڈالا گیا جسے گذشتہ ماہ اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔برطانیہ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفیسر برطانیہ میں موجود داؤد ابراہیم کے دیگر اثاثے بھی ضبط کر رہے ہیں جن میں کئی ہوٹلز شامل ہیںاس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی دائود ابراہیم کی 15ہزار کروڑ مالیت کی جائیداد کو ضبط کر لیا گیا ہے۔دائود ابراہیم کی لندن میں ضبط ہونے والی جائیداد میں ایک ہوٹل اور مڈ لینڈ میں رہائشی جائیدادسمیت دیگر اثاثے شامل ہیں۔