ماسکو/بیروت (این این آئی)لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام کی جنگ جیت چکی ہے۔ حزب اللہ کے ہزاروں کارکن شام میں صدر اسد کی حمایت میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ دمشق حکومت اور اس کی حامی عسکری طاقتیں شام کا پچاسی فیصد حصہ دوبارہ اپنے قبضے میں لے چکی ہیں۔ دوسری جانب شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن
آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ بشار الاسد کی فورسز کو ملک کے صرف اڑتالیس فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل ہے۔