منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاکستان تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے،بھارتی زہر افشانی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)انتہا پسند بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،اس مسئلے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی

سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے،جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سیکورٹی چیلنج ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے بھارت میں غیر قانونی قیام کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔انہوں نے حسب روایت الزام عائد کیا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…