ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرنے کا حکم دیدیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو دنیا بھر سے آنے والے پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرتے ہوئے صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو امریکہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو دنیا بھر سے آنے والے پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرتے ہوئے صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد کی اجازت دے دی۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سپریم کورٹ کو

درخواست دی تھی کہ وفاقی اپیلز کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے تحت امریکہ میں 24000 مزید پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت دی جانی تھی۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو جزوی طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ سال اکتوبر میں ہائی کورٹ نے سفری پابندیوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے 6 مارچ کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں چھ مسلم اکثریتی ممالک، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام، اور یمن سے آنے والے پناہ گزینوں کی آمد پر 120 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔صدر ٹرمپ نے کا دعوی تھا۔ اس اقدام کا مقصد دہشتگردی کے واقعات کو روکنا ہے۔امریکی عدالتوں نے صدارتی حکم نامے کے دائرہ اختیار میں کمی کی ہے، جیسے گذشتہ ہفتے ایک عدالت نے حکم دیا کہ قانونی طور پر امریکہ میں مقیم لوگوں کے دادا، دادی، نانا، نانی، والدین کے بہن بھائیوں اور ان کے بچوں پر یہ سفری پابندی عائد نہیں ہوتی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم عدالت کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کی پالیسی انتہائی وسیع ہے اور عدالت نے ان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے جن کے پاس کی ری سیٹلمنٹ ایجنسی کی جانب سے باقاعدہ پیشکش موجود تھی۔

انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کے اس حصہ کے خلاف اپیل کی اور سپریم کورٹ نے ایک جملے کے حکم نامے میں حکومت کا موقف درست قرار دیا۔صدر ٹرمپ کے حکم نامے کو ریاست ہوائی کے اٹارنی جنرل نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے دفتر سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…