بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بھارت سے متحدہ عرب لے جائی جانیوالی مصر کی وزنی ترین خاتون اب کس حال میں ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر سے تعلق رکھنے والی نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان احمد عبدالعاطی جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برجیل اسپتال میں زیرعلاج ہے، نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمان عبدالعاطی کا علاج جاری ہے اور وہ کافی حد تک تندرست ہوچکی ہیں۔ اسپتال نے ان کی سالگرہ بڑے اہتمام کے ساتھ منائی۔

سالگرہ کے موقع پر مصر کے اسکندریہ شہر سے اس کے عزیز واقارب کو بھی بلایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سالگرہ کی تقریب میں اس کے ڈاکٹر بالخصوص ڈاکٹر شمشیر فایالیل نے بھی شرکت کی۔ایمان عبدالعاطی، اس کی والدہ اور ہمشیرہ سب نے معالج ٹیم، برجیل اسپتال کی انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اسے دی گئی طبی سہولیات پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ نصف ٹن وزنی مصری خاتون کو چار مئی کو بھارت میں علاج میں ناکامی کے بعد ابو ظہبی کے برجیل اسپتال لایا گیا تھا۔ ایک انوکھی بیماری کے باعث ایمان کا وزن بڑھتے بڑھتے پانچ سو کلو گرام تک جا پہنچا تھا مگر اب ڈاکٹروں کی شبانہ روز کوششوں سے اس کا وزن کافی کم ہوگیا ہے۔ اس کی دیکھ بحال پر چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں سمیت 20 افراد مامور ہیں۔ایمان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ’وی بی ایس‘ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شمشیر فایا لیل نے کہا کہ ایمان کے چہرے پر مسکراہٹ ہمیں اس عظیم انسانی مشن کو آگے بڑھانے کا ایک نیا حوصلہ دیتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایمان جلد مکمل طور پر تندرست ہونے کے بعد معمول کی زندگی گذارنے کے قابل ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد موٹاپے سے لڑنا ہے اور ہم ایمان عبدالعاطی کے موٹاپے کو ختم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…