نئی دہلی(این این آئی) افغانستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کی جائے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق افغانستان اور بھارت کے وزرا خارجہ صلاح الدین ربانی اور سشما سوراج
کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت افغان فوجیوں کو اپنی فوجی اکیڈمی میں تربیت دیتا ہے اور معرکہ آرائی کے حامل ہیلی کاپٹر کی رسد فراہم کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ بیان کے مطابق بھارت افغان دفاعی افواج کو اضافی اعانت فراہم کرے گا اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں مدد دے گا۔