نیویارک /نئی دہلی(آئی این پی )اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں نامناسب سہولیات اور پیدائشی نقائص کے باعث ہرسال 11.5لاکھ بچے 5سال کی عمر تک پہنچے سے قبل ہی انتقال کرجاتے ہیں۔غیر ملک میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے (یونیسیف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہمعیاری صحت خدمات ٹیکوں،انفیکشن سے تحفظ کا مناسب انتظام نہ ہونے اور پیدائشی نقائص کے
باعث ہرسال 11.5لاکھ بچے 5سال کی عمر تک پہنچے سے قبل ہی فوت ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں بچوں میں شرح اموات 58فیصد زیادہ ہے۔ بھارت میں 5سال سے کم عمر کے 5.11لاکھ بچوں کی ہر سال موت ہوجاتی ہے۔ ان میں نوزائیدہ کی تعداد6.60لاکھ ہے اور پیدا ہونے کے بعد مرنیوالے بچوں کی تعداد 0.748لاکھ ہے۔یونیسیف کی یہ رپورٹ اترپردیش ، جھارکھنڈ، راجستھان اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں
حالیہ دنوں میں مناسب طبی سہولتوں کے فقدان اور اسپتالوں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نومولود بچوں کی ہلاکت کے تناظر میں نہایت اہم ہے۔