نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی سپریم کورٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار واپس بھیجنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کو میانمار واپس بھیجنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہندوستان میں مقیم روہنگیا باشندوں کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ دریں اثنا 2مزید درخواستیں داخل کی گئیں۔ ان میں
روہنگیا کے لوگوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کیلئے کہا گیا تھا۔ سپریم کورٹ اب پورے معاملے کی سماعت 18ستمبر کو کریگی۔میانمار میں طویل عرصے سے روہنگیا مسلمان جان بچاکر نقل مکانی کررہے ہیں اور مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں نے ہندوستان ، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ سمیت کئی دیگر ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔ میانمار سے نقل مکانی کے بعدبڑی
تعداد میں روہنگیا نے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں ہیں ۔