نئی دہلی (این این آئی ) بھارتی فوج میں ایک اور تنازع سامنے آگیا ، پروموشن میں غیر امتیازی سلوک اور ناانصافی کی شکایت کے ساتھ بھارت کے سو لیفٹینٹ کرنل اور میجرز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔بھارتی فوج میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ، سو سے زیادہ آرمی افسران پروموشن میں امتیازی سلوک کی شکایت لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں افسران نے الزام عائد کیا
ہے کہ پروموشن میں غیرامتیازی رویے نے ناانصافی کی فضا پیدا کی جو ملکی دفاع کے لیے نقصان دہ ہے ۔ مشترکہ درخواست میں لیفٹینٹ کرنل اور میجرز نے سوال کیا کہ سروسز کور آفیسرز کو آپریشنل ایریا میں تعینات کیا جاتا ہے جہاں انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے ہی چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں تو ترقیوں میں امتیازی سلوک کی کیا وجہ ہے ؟ بھارت میں اس سے پہلے بھی فوجی اہلکار افسران کے رویے کی شکایات کرتے رہتے ہیں ۔