واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے موجودہ بحران سے امریکہ کو بہت پریشانی ہوئی ہے اور روہنگیا مسلمانوں پر تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہئیے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس سارا سینڈرز نے میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد میں اضافہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں طرف سے حملہ بہت ہی پریشان کن
ہے۔ترجمان نے کہا کہ میانمار کے موجودہ بحران سے امریکہ کو بہت پریشانی ہوئی ہے اور روہنگیا مسلمانوں پر تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہئیے۔