مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل کے انسداد دہشت گردی محکمہ کی جانب سے صہیونیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ترکی کا سفر نہ کریں اور ترکی میں موجود اسرائیلی شہری فوری طور پر ملک چھوڑ دیں کیونکہ ان پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرات موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انسداد دہشت گردی محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ترکی کی سفر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انٹلیجنس اداروں
کو یہ معلومات ملی ہیں کہ حالیہ ایام میں ترکی میں دہشت گرد اسرائیلی شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو مذہبی تہواروں کی تعطیلات یورپی ملکوں میں گزارنے سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی یورپی ملک میں اسرائیلی شہریوں پر داعش اور دوسرے دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے شہریوں کو انتباہی بیان میں اردن، ترکی اور مصر کے سفر سے گریز کی تاکید کی گئی ہے اور سختی سے کہا گیا ہے اسرائیلی شہری ترکی اور مصر کے جزیرہ سیناء کا سفر نہ کریں۔