ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2017ء کے آخر میں طے پائی چودہ افریقی ممالک اور اسرائیل کی سربراہ کانفرنس ملتوی کردی گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق اکتوبر 2017ء کے آخر میں ہونیوالی چودہ افریقی ملکوں اور اسرائیل کی سربراہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کانفرنس مغربی افریقی ملک توگو کی میزبانی میں 23 سے 27 اکتوبر 2017ء کو طے پائی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ کانفرنس اب ملتوی کردی گئی ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے

افریقہ چوٹی کانفرنس کے ملتوی کئے جانے کی توثیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانفرنس کا التوا میزبان ملک توگو کے صدر پاورا گناسینجبا کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں توگوکے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل افریقہ سربراہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے وسیع اور ٹھوس بنیادوں پرتیاری کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توگو کانفرنس کا التوا فلسطین اور عرب ممالک کے افریقی ملکوں پر دباؤ کا نتیجہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور افریقی ممالک کی سربراہ کانفرنس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سربراہ کانفرنس کا مقصد براعظم افریقہ پر صہیونی ریاست کا تسلط قائم کرنا اور تل ابیب اور افریقی ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے افق قائم کرنا تھا تاہم فلسطین اور عرب ممالک کی طرف سے مسلسل دباؤ کے بعد یہ کانفرنس ملتوی کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ عرب اور علاقائی تنظیمیوں اور عرب پارلیمان نے افریقہ اسرائیل سربراہ کانفرنس کے خلاف کئی قراردادیں منظور کی تھیں جن میں اس کانفرنس کے روکے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔چنانچہ اس کانفرنس کے ملتوی ہونے کے پیچھے انہی قراردادوں اور مطالبات کا ہاتھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…