ماسکو(این این آئی)روس کے علاقائی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو غیر متوقع طور پر کچھ کامیابیاں ملی ہیں۔ اس انتخابی عمل میں البتہ کریملن کی حمایت یافتہ پارٹی کو ہی برتری حاصل ہوئی ہے۔ اس الیکشن میں روس کے سولہ ریجنز کے گورنروں کا انتخاب بھی کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا بالخصوص ماسکو میں اہل ووٹروں میں سے صرف سولہ فیصد نے اپنا حق رائے دہی
استعمال کیا۔ پہلے ہی اندازے لگائے جا رہے تھے کہ اس الیکشن میں روسی صدر پوٹن کی حامی سیاسی جماعتیں ہی کامیاب ہوں گی۔