راس الخیمہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ایک 7 برس کے بچے کا ٹریفک پولیس افسر بننے کا خواب پورا ہو گیا۔ راس الخیمہ کی امارت نے ننّھے عبداللہ حمد الکتبی کو امارت کی ایک شاہراہ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبداللہ نے راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک افسران اور اہل کاروں کی ٹیم کے زیر نگرانی پورے ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سنبھالا۔اپنا خواب پورا کرنے
کے واسطے عبداللہ نے لیفٹننٹ کے منصب کے افسر کی سرکاری وردی پہنی جو عبداللہ کے والد نے ذاتی طور پر اْس کے لیے تیار کروائی تھی۔راس الخیمہ کے محکمہ پولیس کے ارکان کی جانب سے عبداللہ کو ٹریفک پولیس کی ذمے داریوں اور گاڑیوں ، ڈرائیوروں اور اسکول بسوں کے حوالے سے لازمی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر راس الخیمہ پولیس میں سینٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل محمد سعید الحمیدی نے مستقبل میں عبداللہ حمد الکتبی کے ٹریفک کے شعبے میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔