اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں پہلی محجب مسلم خاتون میونسپل کونسل کی رکن منتخب

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی اور ایک شہر کی کونسل میں چار مسلمان منتخب ہوگئے ہیں اور ان میں ایک محجب مسلم خاتون بھی شامل ہے۔لبنانی نڑاد نادیہ صالح گذشتہ 28 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔وہ سٹی کونسل کی رکن منتخب ہونے سے قبل 18 سال تک ریور وڈ کمیونٹی سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دی جاچکی ہیں۔نادیہ صالح کے خاوند خدر صالح مسلسل تین مرتبہ اور

تیرہ سال تک بنک ٹاؤن کے ڈپٹی مئیر رہ چکے ہیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ڈیڑھ لاکھ عرب تارکین وطن آباد میں ہیں اور ان میں زیادہ تر لبنانی ہیں۔ وہ بھی شہری کونسل کے انتخابات جیتنے والے پہلے عرب اور مسلمان تھے۔بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے دو مسلم ارکان محمد ہدیٰ اور محمد زمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔چوتھے رکن بلال الہائیک لبنانی شہری ہیں۔خدر نے اپنی اہلیہ نادیہ کی جیت کو ایک اہم کامیابی قراردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مختلف ذرائع نے ان کی جیت کی خبر کو نمایاں انداز میں شائع کیا ہے۔آسٹریلیا کے متعدد اخبارات اور ویب سائٹس نے بھی اس باپردہ خاتون کی کامیابی کو نمایاں خبر کے طور پر شائع کیا ہے۔ان کے خاوند ا س کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں آسٹریلوی پارلیمان کے بعض ارکان ،جماعتوں اور بعض انتہا پسندوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی تھی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔خدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کینٹربری ،بنک ٹاؤن میں قریباً ایک لاکھ دس ہزار مسلمان رہ رہے ہیں اور ان کی تعداد آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ان کے بہ قول ان کی اہلیہ کی جیت آسٹریلوی عوام میں شعور کی بیداری اور اسلامو فوبیا کی مذمت کا مظہرہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…