پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ترکی میں مزید دو جرمن شہری گرفتار،ایک کو رہا کردیاگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی میں مزید دو جرمن شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جرمن وزارت خارجہ نے کہاکہ مجموعی طور پر اس وقت بارہ جرمن شہری سیاسی بنیادوں پر انقرہ حکومت کی قید میں ہیں۔جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ترک نڑاد دو جرمن شہریوں کو استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان مارٹن شیفر کا درالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے

ہوئے کہنا تھاکہ ایسے واضح اشارے ملے ہیں کہ شادی شدہ جوڑے کو اتوار کے روز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کو بعدازاں رہا کر دیا گیا لیکن اسے ترکی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ ترک حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت ترک جیلوں میں کم از کم چھپن جرمن شہری قید ہیں اور ان میں سے کم از کم بارہ ایسے ہیں، جنہیں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ترک پولیس نے انطالیہ میں ایک ترک نڑاد جرمن جوڑے کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں خاتون کو تو رہا کر دیا گیا تھا لیکن مرد ابھی تک جیل میں ہے۔جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کا ترکی جانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بہت سے جرمن شہری ترکی میں صرف چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے تھے لیکن یہ سفر ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور متعدد افراد کے لیے یہ ڈراؤنا خواب ابھی تک جاری ہے۔جن افراد کو ترکی میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا جا چکا ہے ان میں جرمن اخبار ’دی ویلٹ‘ کے ایک صحافی اور انسانی حقوق کے ایک کارکن بھی شامل ہیں۔ ان دونوں جرمن شہریوں کو دہشت گردی سے متعلقہ الزامات کا سامنا ہے۔ ترک حکومت ان گرفتاریوں سے متعلق برلن حکومت کو کہہ چکی ہے کہ وہ اپنے ’کام سے کام رکھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…