پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قطر نے دوسروں کو گم راہ کرنے کی حکمتِ عملی اختیار کررکھی ہے،گروپ چار

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)دہشت گردی مخالف چار عرب ممالک پر مشتمل گروپ نے کہا ہے کہ قطر نے دوسروں کو گم راہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے ۔وہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے دعوے کرتا ہے لیکن اس نے اس کے بجائے اپنی توجہ بین الاقوامی تشخص بہتر بنانے پر مرکوز کررکھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین پر مشتمل گروپ چار نے

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں حالیہ تقریر کے ردعمل میں یہ بیان جاری کیا ۔ان ممالک کا کہنا تھا کہ آل ثانی کے حالیہ بیانات سے قطر کی اس حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے جو اس نے دوسروں کو گم راہ کرنے کے لیے اختیار کررکھی ہے۔ قطر ایک جانب یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ بحران کے حل کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری جانب قطری قیادت نے اپنی توجہ بین الاقوامی سطح پر اپنا تشخص بہتر بنانے پر مرکوز کررکھی ہے۔قطر کا بائیکاٹ کرنے والے اس گروپ چار نے کہا کہ وزیر خارجہ کی تقریر سے ہمسایہ ممالک سے مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں سے مثبت انداز میں نمٹنے کے لیے مخلصانہ ارادے کا اظہار نہیں ہوتا ہے جبکہ شیخ محمد بن عبدالرحمان قطر کے پہلے خارجہ ہیں جنھوں نے دہشت گردی کے لیے اپنے ملک کی حمایت کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے تین رکن ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ان چاروں ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام عاید کیا تھا اور اس کو بائیکاٹ کے خاتمے کے لیے تیرہ شرائط پیش کی تھیں مگر اس نے یہ شرائط تسلیم نہیں کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…