اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)فرانس کی کالونی رہنے والے اور فرانسیسیوں کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کرنے والے بڑے اسلامی ملک الجزائر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیمی نصاب کی کتاب سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی عبارت حذف کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لجزائر کے آزاد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رواں سال تعلیمی نصاب کی نئی کتابیں بسم اللہ الرحمن الرحیم کی عبارت حذف کر دی گئی ہے ۔ حکومت کے اس اقدام کے خلاف ملک میں وسیع پیمانے پر تنازعہ
برپا ہو گیا ہے۔مسلم علماءایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تعلیم کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کو بچوں کے ذہنوں اور قوم کی شناخت پر حملہ اور الجزائر کے عوام کی شخصیت اور ان کے عقیدے کو نقصان پہنچانے والا قرار دیدیا ہےجس کے بعد عوام میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وزیر تعلیم نوریہ بن غبریت نے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لیے سکول کی کتابوں سے بسم اللہ کو حذف کر دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔