نئی دہلی (این این آئی)افغانستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی پرزور حمایت کردی ۔افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارتی ہم منصب سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغانستان کو اسٹرٹیجک شراکت دار قراردیا ۔
بھارتی وزیر خارجہ نے اس موقع پر افغانستان کے ساتھ 116 نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔سشما سوراج نے کہا کہ سرحد پارسے دہشت گردی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحدہیں،ایران کے ساتھ سہ رکنی تعاون سے چابہار کی بندرگاہ پر پیشرفت بڑھائی ہے۔ان کا کہناتھاکہ آئندہ ہفتوں میں افغانستان کوگندم کی فراہمی شروع کریں گے۔افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کہاکہ موجودہ علاقائی صورتحال میں بھارت یاکسی اورملک سے دوستی،دیگرپڑوسی ممالک کیمخالف نہیں ہے۔