بغداد(این این آئی)عراقی فوج نے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے خاندان کے 1331 افراد کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ ان میں غیرملکی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے کہاکہ ان افراد اور خواتین کا تعلق کم از کم چودہ مختلف ملکوں سے ہے۔ انہوں نے رواں برس اگست میں خود کو کرد فورسز کے حوالے کیا تھا۔ عراقی فوج کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی
شرط پر بتایا کہ خواتین اور بچوں پر کسی قسم کا جرم عائد نہیں کیا جائے گا سوائے اس کے کہ انہیں اْن کے ملکوں کو جلد روانہ کر دیا جائے گا۔ اس اہلکار کے مطابق ان تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔