اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

چین پاکستان کے ساتھ ملکر کس بڑے اقدام کی تیاری کررہاہے؟کابل میں متعین چینی سفیر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) بیجنگ حکومت پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے، دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیاں نہ صرف ان ممالک بلکہ خطے کے لئے باعث تشویش ہیں، کئی طرز کے عسکری تعاون پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ مشترک فوجی مشقیں، سرحدوں پر مشترکہ گشت اور شاید مستقبل میں مشترکہ آپریشنز بھی اس میں شامل ہوں،

بیجنگ حکومت افغانستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے،چینی حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ، افغان علاقوں ایک بہت بڑی تعداد داعش کے حامی چیچین، وسط ایشائی، پاکستانی، عرب اور خود افغان عسکریت پسند فعال ہیں، جو طالبان سے بھی زیادہ سفاک ہیں، ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون نا گزیر ہے، چینی میڈیا کے مطابق کابل میں متعین چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بات ان تینوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب واقع شمال مشرقی افغان صوبے بدخشان کے دورے کے موقع پر کہی کہ دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیاں نہ صرف ان ممالک بلکہ خطے کے لئے باعث تشویش ہیں۔ کئی طرز کے عسکری تعاون پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ مشترکہ فوجی مشقیں، سرحدوں پر مشترکہ گشت اور شاید مستقبل میں مشترکہ آپریشنز بھی اس میں شامل ہوں۔بیجنگ حکومت افغانستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے۔چینی حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ افغانستان کے صوبہ بدخشان کی سرحدیں پاکستان کے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے ساتھ چین کے سنکیانگ اور تاجکستان کے گورنو بدخشان نامی خطوں سے ملتی ہیں۔ افغان علاقوں ایک بہت بڑی تعداد داعش کے حامی چیچین، وسط ایشائی، پاکستانی، عرب اور خود افغان عسکریت پسند فعال ہیں، جو طالبان سے بھی زیادہ سفاک ہیں۔

ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون نا گزیر ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں افغانستان کے کئی ایسے شمالی صوبے بدامنی کے لپیٹ میں آئے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے خاصے پر امن تھے۔اس بڑھتی بد امنی پر وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، ترکمانستان اور روس نے بھی اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

چینی حکومت نے کافی عرصے تک افغان تنازعے کے سیاسی اور جنگی پہلو سے خود کو دور رکھا مگر اب بیجنگ ایک نمایاں اور فعال کردار نبھانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان صدر محمد اشرف نے اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ منقطع سیاسی رابطے دوبارہ بحال کرنے کو تیار ہیں،۔جس کی مدد سے تنازعات کو حل کیا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چین اس چار فریقی رابطہ گروپ کا رکن ہے۔ جس کی مدد سے خطے کے ممالک افغان تنازعے کے پر امن حل کی تلاش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…