اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار نے روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کر دی جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمان میانمار سے ہجرت کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں نے ظلم سے تنگ آ کر بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت شروع کر دی مگر بنگلہ دیشی حکومت نے ایسے مشکل وقت میں اپنے مسلمانوں بھائیوں کی مدد سے معذرت کر لی جس کے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان نے روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کا اعلان کر دیا
جس کے بعد ترک صدر کی اہلیہ آمنہ اردگان روہنگیا مسلمانوں کو اپنی حمایت کا یقین دلانے کی خاطر بنگلہ دیش پہنچ گئیں جہاں انہوں نے مظلوم روہنگیا خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کی مددکی یقین دہانی کرائی۔ آمنہ اردگان کی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جذباتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں روہنگیا کی مظلوم خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آمنہ اردگان کو اپنے درمیان دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں جس کے باعث آمنہ اردگان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔