جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں کس پاکستانی شخصیت نے بطور گواہ دستخط کئے؟ جان پر آپ بھی یقین نہیں کریں گے، حیران کن انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف نے اہل خانہ سمیت ترک صدر طیب اردگان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی تھی اس دوران نوازشریف نے نکاح نامے پربطورگواہ دستخط بھی کئےتھے۔ وزیراعظم نوازشریف ان چارسربراہان مملکت میں سے ہیں جنہیں ترک صدر طیب ایردوان نے خود اپنی بیٹی کے نکاح کیلئے مدعو کیاگیاتھا۔ ان میں آذربائیجان کے صدر ، امیر قطراور انکی شریک ہائے حیات شامل ہوے۔

تقریب کے دوران نوازشریف نے پینٹ کوٹ زیب تن کررکھا تھا اورشرکاءسے ملاقاتیں بھی ہوءیں تھیں، نواز شریف خاتونِ اوّل بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔تقریب کے دوارن وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازنے بھی ترک صدرکی اہلیہ سے ملاقات کی اوران کی بیٹی کے نکاح پر انہیں مبارکباد پیش کی، ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی۔ترک صدرطیب ایردوآن کی بیٹی سمیعہ ایردوآن کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورءی،سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں ترک وزیراعظم، آرمی چیف، سابق صدر عبداللہ گل سمیت 6 ہزار مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے تحت انتظامات کئے گئے دلہن سمیہ لندن سکول آف اکنامکس سے ڈگری ہولڈر ہیں جبکہ دولہا بے راکتر استنبول یونیورسٹی کے الیکٹرانک انجینئر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…