اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کس ملک سے جہاز برما روانہ؟

datetime 6  ستمبر‬‮  2017 |

روم(آئی این پی) بحیرہ روم میں لاکھوں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے والا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے میانمار کی جانب روانہ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ روم میں مالٹا کی امدادی تنظیم مائیگرنٹ آفشور ایڈ اسٹیشن (ایم او اے ایس) نے اعلان کیا ہے

کہ اس کا بحری جہاز جو اب تک بحیرہ روم میں تارکین وطن کی امداد اور انہیں سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے آپریشن پر مامور تھا اب ایشیا کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جہاں میانمار اور بنگلا دیش کی سرحد کے درمیان سمندری حدود میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔اس بحری جہاز کا نام فیونکس ہے جو اب تک بحیرہ روم میں لاکھوں تارکین وطن کو اسمگلرز اور دیگر خطرات سے بچاچکا ہے اور یہ وہاں 2014 سے موجود تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلا دیش کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یومیہ 15 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلا دیش کا رخ کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کی امدادی تنظیموں کو خوراک اور دیگر اشیا متاثرہ علاقوں تک پہنچانے سے روکا جارہا ہے جبکہ وہاں موجود امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے گوداموں میں موجود سامان کو لوٹ لیا گیا ہے۔ ایم او اے ایس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے لیبیا کے ساحل کے قریب اپنا آپریشن معطل کردیا ہے اور امدادی بحری جہاز خلیج بنگال کی جانب روانہ کردیا ہے۔خیال رہے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…