ٹیکساس(آن لائن)سمندری طوفان ہاروی کے بعد ٹیکساس میں تعمیر نو کے لیے 125 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں تقریباً چھ ارب ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے تجویز لے کر جائیں گے جبکہ انہوں نے ذاتی طور پر دس لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ٹیکساس میں سمندر ی طوفان سے ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا،
سیلاب کی وجہ سے تیل صاف کرنے کی ریفائنریاں بند پڑی ہیں، سڑکوں پر موجود پانی میں جراثیم پیدا ہو رہے ہیں، ایسے میں عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا حصول بہت بڑا چیلنج ہے۔کراس بے میں واقع آرکیما پلانٹ میں کیمیائی کمپاؤنڈز کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی، جس کی وجہ سے کیمیائی پلانٹ سے اٹھنے والا سیاہ دھواں جلد، آنکھوں اور پھیپھڑوں کے لیے باعث تکلیف ہو سکتا ہے