پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر مسلمانوں کے دل جیت لئے، عید الاضحی پر کیا پیغام دیدیا؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا/ انقرہ(آئی این پی ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالضحی اور حج کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر دل جیت لیے ،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں،

جسٹن مسلمانوں کے ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ مبارکباد بھی دیتے ہیں، جسٹن ٹروڈو کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالضحی اور حج کے اختتام کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز السلام علیکم سے کیا اور کہا آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمان عید الضحی منارہے ہیں ، عید الضحی کا تہوار مسلمانوں کی مقدس عبادت حج کے اختتام پر منایا جاتا ہے، عید الضحی سے ہمیں قربانی اور دوسروں کی مدد کرنے کا درس ملتا ہے اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر صبح عبادت کرتے ہیں اور آپس میں ذائقہ دار پکوانوں اور تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں، اس دن اور ہر دن ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ ان سے پیار سے پیش آنا چاہئے، اس کے علاوہ اپنے رشتوں کے درمیان تمام اختلافات بھلاکر پھر سے ایک ہوجانا چاہئے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ صوفی اور اپنی فیملی کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دیتاہوں،عیدمبارک۔دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردگان نے بھی ٹوئٹرپرعید الضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا، انہوں نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے آپ لوگوں کی عید قرباں کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…