کابل( آن لائن)افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے جنگ میں بہت نقصان اٹھایاہے ،دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،امریکی کمانڈر کا کہنا تھا میں سمجھتاہوں اس وقت پاک امریکاتعلقات نازک موڑپرہیں اور موجودہ صورتحال کوواشنگٹن اوراسلام آبادکومل کرکنٹرول کرناہوگا،جان نکلسن نے کہا پاک فوج نے دہشت گردوں کابہادری سے مقابلہ کیاہے تاہم ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی
پراضافی بات نہیں کروں گا۔خیال رہے کہ جنرل جان نکلسن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی نئی افغان پالیسی کا اعلان ہونے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں امریکہ سے کسی بھی قسم کی امداد قبول کرنے کی باتوں کو یکسر مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صرف امریکہ سے اتنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔