واشنگٹن ( آن لائن )خلیج میکسیکومیں بننیوالا سمندری طوفان ہارویجنوبی ٹیکساس کے ساحل سے ٹکراگیا،ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں،لہروں کی سطح بلندہوگئی۔ طوفان کی شدت بڑھاکر کیٹیگری فورکردی گئی۔ٹیکساس سے ٹکرانے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی، سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمحفوظ مقامات پر جانے لگی۔
سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری فور میں تبدیل ہونے کے باعث ٹیکساس میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے،طوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ 100 میل سے زائدرقبے پرآبادی متاثرہوئی۔ٹیکساس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دیا جائے۔جس سے 30 کاونٹیز متاثر ہوں گی۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹیکساس اور لوزیانا سیلوگ علاقہ چھوڑ کرجانے لگے۔کیٹگری ون میں طوفانی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 153 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔کیٹگری ٹو میں 177،تھری میں 208 اور فور میں 251کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے جبکہ کیٹگری فائیو میں طوفانی ہواؤں کی رفتار 252کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ہوتی ہے۔طوفان کو 2005 کے بعد امریکا کے شہری علاقوں میں آنے والا سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔