جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی مخالفت میں بولتے حسین حقانی کو امریکی ٹی وی اینکر نے ہی کھری کھری سنا دیں، لائیو پروگرام میں شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی پاکستان مخالف بیانات میں پیش پیش ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے دشمن ملک بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے خلاف بھونڈے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور وہ اس مقصد میں جھوٹ میں حد سے آگے نکل گئے ہیں کہ امریکی بھی اب ان کا جھوٹ برداشت نہیں کر رہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب سابق سفیر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پاکستان کے خلاف جھوٹی ہرزہ سرائی کرنے

پر امریکہ کی خاتون تجزیہ کار نے موقع پر ہی انہیں آئینہ دکھا دیا۔ امریکہ میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کبھی بھی افغانستان کے بارے میں مخلص نہیں رہا، پاکستان کو بھارت کی افغانستان میں موجودگی سے بہت زیادہ خوف ہے، حسین حقانی نے کہا کہ اسی لیے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے اس ڈراؤنے خواب کو حقیقی شکل دے دی ہے، حسین حقانی نے مزید کہا کہ اب بھارت کی افغانستان میں موجودگی وہ کام کرے گی جو امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کے باوجود نہیں کرا سکا۔ ان کے پاکستان بارے ان الفاظ کے بعد امریکی خاتون تجزیہ کار لوریل ملر نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس بات کو بے تکی کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دے رہا ہے۔ لوریل ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو بہت زیادہ امداد دے رہا ہے یہ بات کسی طور درست نہیں ہے، امریکہ کے پاکستان کی امداد سکیورٹی کی مد میں کی ہے اس کے علاوہ تھوڑی بہت سول امداد بھی کی ہے مگر اب امریکہ پاکستان کو کچھ نہیں دے رہا، اتحادی فنڈ بھی روک لیا گیا ہے، اس سب کے باوجود یہ کہنا کہ امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دی انتہائی غلط بات ہے۔ امریکہ نے جتنی پاکستان کو اب تک امداد دی ہے اس سے بہت زیادہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں خرچ کر چکا ہے۔ لوریل ملر نے کہا کہ پاکستان کو اب امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ پاکستان کا دوست ملک چین اس کی مدد کے لیے آگے آ چکا ہے اور امریکہ سے کئی گنا زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ اس طرح انہوں نے حسین حقانی کو کھری کھری سنا دیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…