واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہاہے کہ پاکستان پردباو اور افغانستان میں آپریشن کی رفتار بڑھانے سے سیاسی حل نکالنے میں مددمل سکتی ہے۔ طالبان کے پاس جنگ ختم کرنیکاراستہ امن اورمذاکرات پرمبنی سیاسی حل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خطے میں امن واستحکام کویقینی بنانے کیلیے بھارت اہم کرداراداکریگا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اورمعاشی جدت میں بھارت کے تعاون کاخیرمقدم کریں گے،افغان حکومت اورطالبان کیدرمیان امن مذاکرات میں تعاون کیلیے تیارہیں۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ افغانستان سے متعلق نئی حکمت عمل گزشتہ حکمت عمل سے مختلف ہے،امریکاکی گزشتہ حکمت عملی مصنوعی ڈیڈلائنز پرمبنی تھی،طالبان پرواضح کردیا انہیں جنگ نہیں جیتنے دیں گے۔