بغداد(این این آئی) دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتہائی شدید گرمی کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو جمعرات کے روز چھٹی دینے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرینِ موسمیات نے بتایاکہ دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
،شدید گرمی کی لہر بصرا اور موصل میں بھی محسوس کی گئی ، اس لہر کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی کمی کے باعث لوگ ایئر کنڈیشنر بھی چلانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔مشرقِ وسطیٰ کے بہت سے علاقوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر آئی ہے۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث سال 2100 تک یورپ میں ہی سالانہ 52000 ہلاکتیں ہوں گی۔