ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب سے 1لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدرکرنے کا اعلان،احکامات پر عمل درآمد شروع 

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب سے 1لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا،اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے ایمنسٹی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1لاکھ6ہزار905پاکستانی جو

غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے اگلے2ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوائے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں واقع پاکستان مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے معلومات فراہم کر رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مختلف لیبر کیمپوں کے بھی دورے کئے ہیں اور پاکستانی مزدوروں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہے اس طرح جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر1لاکھ12ہزا251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78ہزار905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ28ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…