اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا عالمی ماحولیاتی معاہدےسے نکلنے کاباضابطہ اعلان،نوٹیفکیشن جاری

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے پیرس موسمیاتی معاہدے کے بارے میں پہلی بار تحریری نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس سے باہر ہونا چاہتا ہے۔تاہم اقوام متحدہ کو بھیجے جانے والے نوٹس میں امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ بات چیت کے عمل میں شامل رہے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے جون میں پہلی بار معاہدے سے باہر آنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر ان کو تنقید کا نشانہ

بنایا گیا تھا۔انھوں نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ امریکہ کے لیے ‘سزا’ تھا اور یہ لاکھوں امریکی ملازمتوں کا نقصان تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امریکی اعلان کو محض علامتی تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ کوئی بھی باضابطہ طور پر اس معاہدے سے چار نومبر سنہ 2019 سے قبل نہیں نکل سکتا۔اس کے بعد اس سے باہر آنے کے عمل میں ایک سال لگ جائیں گے جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ عمل سنہ 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ہی پورا ہو سکے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…