بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ہزار ارب ڈالر کا خزانہ،افغانستان کی قسمت بدل گئی،امریکا نے اپنا حصہ مانگ لیا

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)عالمی خبر رساں ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار زور دیتے رہے کہ مسلسل امداد اور حمایت کے عوض امریکہ کو افغانستان کے وسیع قدرتی وسائل میں اپنا حصہ طلب کرنا چاہیے۔اجلاس میں شریک ایک امریکی اہلکار نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پربرطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس اجلاس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چینی کمپنیاں کان کنی سے منافع کما رہی ہیں تو امریکا کیوں پیچھے رہے۔

اجلاس میں شریک سیکیورٹی حکام نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ جب تک پورے افغانستان پر امریکی تسلط قائم نہیں ہوجاتا، تب تک وہاں کے قدرتی وسائل میں اپنا حصہ وصول کرنا امریکہ کیلئے عملاً ممکن نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں ’’لیتھیم‘‘ نامی قیمتی دھات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کی مالیت کا تخمینہ 1 ٹریلین ڈالر (1000 ارب ڈالر) سے بھی زیادہ لگایا گیا ٗ سب سے ہلکی دھات لیتھیم کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2012 کے دوران عالمی منڈی میں اس کی فی ٹن قیمت 4559 ڈالر تھی جو 2017 میں 9100 ڈالر، یعنی دوگنی زیادہ ہوچکی ہے۔دوسری جانب امریکی فوجی دستے 2001 سے افغانستان میں تعینات ہیں اور اندازہ ہے کہ اس دوران سیکیوریٹی اور مالی تعاون کے نام پر امریکا نے افغانستان پر 750 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ہے جس کے منفی اثرات امریکی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے معاملے میں شش و پنج کا شکار ہیں کیونکہ ایک طرف تو وہ وہاں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوج کو وہاں سے واپس بلانا چاہتے ہیں لیکن قدرتی وسائل سے مالامال اس سونے کی چڑیا (افغانستان) کو ہاتھ سے جانے دینا بھی نہیں چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ مذکورہ اجلاس میں انہوں نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے اعلیٰ ترین کمانڈر کو برطرف کرنے کا خیال بھی ظاہر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…