ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے ایک سے زائد مرتبہ حج ادا کرنے پر اضافی فیس کے عائد کیے جانے کے اقدام سے کئی پاکستانی شہریوں کے لیے بھی بار بار حج کرنا مشکل ہو جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق جن افراد نے گزشتہ تین برسوں، یعنی2014، 2015-16میں سے کسی ایک سال بھی حج کیا اور وہ اس برس بھی حج کرنے کے خواہشمند ہیں،
تو انہیں اضافی طور پر دوہزار سعودی ریال، جو تقریبا ساٹھ ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، ادا کرنے پڑیں گے۔ناقدین کے خیال میں بہتر مالی استطاعت رکھنے والے افراد اضافی رقم ادا کر کے بھی حج ادا کرنے چلے جائیں گے، تاہم اصل مسئلہ ان متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہوگا، جو ایک سے زائد بار حج کرنے کے خواہش رکھتے ہیں۔