بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایران کی نئے روٹ کے ذریعے یمنی حوثیوں کو اسلحے کی ترسیل ،عالمی پابندیوں سے بچنے کے لیے نیا آبی راستہ اختیار کیا،ایرانی حکام

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے یمن میں اپنے آلہ کار حوثی شیعہ باغیوں کو اب اسلحے کی ترسیل کے لیے ایک نیا خفیہ راستہ اختیار کر لیا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے اس معاملے سے جانکاری رکھنے والے حکام کے حوالے سے اس نئے روٹ کا انکشاف ہوا،مغربی اور ایرانی ذرائع کے مطابق حوثیوں کو اسلحے کی ترسیل پر عاید بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے

کے لیے ایران نے اب نیا آبی راستہ اختیار کررکھا ہے اور پاسداران انقلاب کور گذشتہ چھے ماہ سے کویت اور اومان کے درمیان آبی راستے کو حوثیوں تک اسلحہ پہنچانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے بتایا کہ میزائلوں کے حصے ،لانچروں اور اسلحہ کو کویتی پانیوں کے ذریعے یمن اسمگل کیا جاتا ہے۔اس روٹ کو بعض اوقات نقد رقوم کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ،جب ایک ایرانی عہدہ دار سے سوال کیا گیا کہ کیا حوثیوں کو اسلحے کی اسمگلنگ کے اس تمام عمل میں پاسداران انقلاب ایران ملوث ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں پاسداران انقلاب کی شرکت کے بغیر کوئی سرگرمی وقوع پذیر نہیں ہوسکتی ہے۔ وہی خطے میں ایران کی گماشتہ جنگوں کے لیے نقد رقوم کے علاوہ اسلحہ مہیا کررہے ہیں۔ایک اور ایرانی عہدہ دار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔جب ایک ایرانی عہدہ دار سے سوال کیا گیا کہ کیا حوثیوں کو اسلحے کی اسمگلنگ کے اس تمام عمل میں پاسداران انقلاب ایران ملوث ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں پاسداران انقلاب کی شرکت کے بغیر کوئی سرگرمی وقوع پذیر نہیں ہوسکتی ہے۔ وہی خطے میں ایران کی گماشتہ جنگوں کے لیے نقد رقوم کے علاوہ اسلحہ مہیا کررہے ہیں۔ایک اور ایرانی عہدہ دار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…