پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’میں دوبارہ جہنم میں نہیں جاناچاہتی‘‘سعودی خاتون کا انتہائی اقدام،100دن قید کے بعد رہائی مل گئی

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں خواتین کے لیے ولی کے قانون کے خلاف مہم چلانے والی کارکن کو جیل میں ایک سو دن قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ مریم العتیبی کو بغیر ولی کے جیل سے جانے دیا گیا۔وہ خودمختارانہ زندگی گزارنے کے لیے اپنے والد کے گھر سے نکل گئی تھیں۔ولی کے قانون کے تحت سعودی خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے، بیرونِ ملک سفر کرنے، شادی کرنے یا پھر جیل سے نکلتے وقت کسی قریبی مرد رشتے دار کی

ضرورت ہوتی ہے۔تاہم ان کے اپنے گھر کے مردوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد مریم گھر چھوڑ کر ریاض چلی گئیں تو ان کے والد نے ولی کے قانون کے تحت ان کے خلاف پولیس میں رپٹ درج کروا دی۔پولیس نے انھیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل مریم نے ٹویٹ کی تھی کہ میں دوبارہ جہنم میں نہیں جانا چاہتی۔اپریل میں شاہ سلمان نے سرکاری اداروں کو ہدایات دی تھیں کہ خواتین کو سرکاری سہولیات حاصل کرتے وقت ولی کی شرط ختم کر دی جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…