منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نریندر مودی کشمیری مسلمانوں کو کس بات کی سزا دے رہا ہے؟ ملائشیا کے سابق وزیراعظم نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالاالمپور(این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سابق امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم اور مردآہن ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ان کی رہائش گا ہ پر اہم ملاقات کی ،ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر ،تحریک آزادی کشمیرمیں کشمیریوں کی قربانیوں اور

بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کے حوالے سے بریف کیا ،عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ وہ ان قراردادوں پر عمل کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں نریندر مودی ان کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے اس لیے عالمی اور اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے ،اس موقع پرملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے ملائشیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی ڈاکٹر مہاتیر محمد سے دیگر امور پر بھی مشاورت کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…